اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ۲۰۲۶ کے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کئی تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے یاد رکھے جائیں گے۔ ان انتخابات میں امریکی معاشرے کے ان طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں ماضی میں حاشیے پر رکھا جاتا رہا ہے۔
ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوار عبدال السید کی سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کا اعلان کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے۔
ڈیبی ہالینڈ نے ریاست نیو میکسیکو کے گورنر کا انتخاب جیت کر امریکہ کی پہلی مقامی امریکی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا جو اس عہدے پر فائز ہوں گی۔
اسی طرح پیگی فلاناگن سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کے بعد اس ایوان میں پہنچنے والی پہلی مقامی امریکی خاتون بن گئیں۔
دوسری جانب کیشا لانس باٹمز نے ریاست جارجیا کے گورنر کا انتخاب جیت کر امریکہ کی تاریخ میں کسی ریاست کی گورنر منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات ۳ نومبر کو منعقد ہوئے، جن میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان، دونوں میں اکثریت حاصل کرکے ریپبلکنز سے کانگریس کا کنٹرول چھین لیا۔
ڈیموکریٹس کی یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات، ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی کارکردگی اور ایران کے خلاف جنگ سے متعلق عوامی ناراضی کو ووٹرز کے فیصلے پر اثرانداز ہونے والے اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈیموکریٹس نے ان انتخابات میں کئی ایسی ریاستوں میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں جنہیں روایتی طور پر ریپبلکنز کا مضبوط انتخابی گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ